راولپنڈی (مشرق نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ و سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ سے دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ فضل اور علی عثمان کو سکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا۔ عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرنز الیون کے دو فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کا کہا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں گرین ٹاپ وکٹ بنانے جارہے ہیں اسی لئے ابھی آپ کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے دو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں
















