ایل پی جی کی نیلامی کا نیا نظام متعارف، میڈیا کی موجودگی میں فروخت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایل پی جی کی شفاف نیلامی ،منصفانہ تقسیم کےلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری پٹرولیم کی زیر صدارت ہوا،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ایل پی جی کی دستیابی ،غیر منصفانہ قیمتوں پرعوامی تحفظات دور کرنا ترجیح ہے، نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔

اجلاس میں طے کیا گیامقامی ایل پی جی پیدا کرنے والے ادارے اپنی مجموعی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کےلئے مختص کریں گے، بقیہ 90 فیصد ایل پی جی میڈیا کی موجودگی میں شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی،کمیٹی کے مطابق نیلامی میں ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی، تمام اہل کمپنیوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے،ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کی جائے گی اور اعداد و شمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔