راولپنڈی (مشرق نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنالئے، کپتان بابراعظم اور اوپنر طیب عارف نے ڈیبیو میں نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز، دوسری وکٹ 90 رنز کے مجموعی سکور پر گری اور تیسری وکٹ 159رنز کے مجموعی سکور پر گری۔
اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا کر ملن رتنائیکے کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر طیب عارف 57 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار سپنر کو شامل نہیں کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راونڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔
سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف 3 وکٹ پر 206 رنز بنالئے
















