پشاور: (بیورورپورٹ)گرفتار افغان دہشتگرد نے خودکش حملہ آور تیار کرنے سمیت کئی اعترافات کرلیے۔
مشیر اطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغان سرزمین دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہی ہے، دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ،فورسز دہشتگردوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی اے آر ڈی سی عباس احسن نے کہا خارجی حکمت عرف حمزہ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق افغان صوبہ پکتیا سے ہے،افغان دہشتگرد نے افغان آرمی میں کمانڈو ٹریننگ لی، خودکش حملہ آور بھی تیار کیا، خارجی کمانڈر منصور کےساتھ بطور سکیورٹی گارڈ بھی رہا،پریس کانفرنس میں گرفتار دہشتگرد کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا،گرفتار دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا اکرمہ کو خودکش حملے کےلئے تیار کیا ، پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار افغان دہشتگرد نے خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف کرلیا
















