ماؤنٹ مونگانوئی: () میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست دے دی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،کیوی اوپنرز نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ، اوپنر ول ینگ (125) ، ٹم سائیفرٹ (58) کی سنچری اور نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے 333 رنز بنائے۔
بھارتی ٹیم بہ مشکل 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
میٹ ہینری 6، میتھیو فشر نے 3 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میٹ ہینری کی تباہ کن باولنگ ، بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست
















