بیرسٹر افتخار وزیراعظم آزادکشمیر نامزد،شاہ غلام قادر،فاروق حیدر نے فیصلہ مسترد کر دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم آزادکشمیر نامزد،شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے فیصلہ مسترد کر دیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاقائد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے فائنل کرلیا اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی،قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب شاہ غلام قادر ،راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کیے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا افتخار گیلانی کو ووٹ دیں گے نہ وزیراعظم کے انتخاب کےلئے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم کے منصب کےلئے قابل قبول نہیں سمجھتے،عوام کو یقین دلاتا ہوں آپ کی عزت، رائے ،وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نواز شریف کے ”ووٹ کو عزت دو“ کے بیانیے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔