ملک میں تمام قومیتوں کو حقوق و برابری ملنی چاہیے،محمود اچکزئی


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا مشترکہ ملک ،کوئی آقا ،غلام نہیں، آئین و قانون کے مطابق تمام قومیتوں کو حقوق ، برابری ملنی چاہیے۔

گرینڈ پشتون قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاجرگہ بنوں قومی جرگے کے فیصلوں کا تسلسل،کسی ایک سیاسی جماعت نہیں ،پوری پشتون قوم کی بقا کا جرگہ ہے،پشتون علاقوں کی پہاڑیاں لیتھیم، سونے، چاندی، تانبے ، نایاب معدنیات سمیت بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال لیکن خزانوں کے باوجود باصلاحیت نوجوان دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاپشتون دہشتگرد نہیں ،مہمان نواز، انسان دوست اور پرامن قوم ہیں، زیارت سانحہ سمیت پے در پے ہونے والے خونریز واقعات ،بدامنی کا خاتمہ ضروری ہے،بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، پشتون قوم کا آخری راستہ بھی سیاسی مذاکرات ہی ہے اب پشتون قوم کے فیصلے گرینڈ قومی جرگے میں ہوں گے۔