اپوزیشن کو احتجاج میں شرکت،چاروں صوبوں میں دھرنے عوام کی ترجمانی ہیں،نعیم الرحمن

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے چاروں صوبوں میں دھرنے 25 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں، حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، اپوزیشن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،(ن) لیگ ، پی پی ، ایم کیو ایم کو عوام نے مسترد کیا ، نااہلی کی وجہ سے پمز میں 14 پھول جیسے بچے جان سے گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر جاری دھرنے کے 14ویںروز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہالاہور، کراچی ،پشاور کے علاوہ پٹرولیم لیوی ، آئی پی پیز اور مہنگائی کے خلاف دھرنے کوئٹہ ، چترال ، اندرون سندھ میں بھی پھیل گئے،اسلام آباد لانگ مارچ کی کال بھی جلد دینگے،ملک بھر سے عوام وفاقی دارلحکومت پہنچیں گے،طویل دھرنوں کےلئے تیار ،نوجوان تحریک میں بھرپور شرکت کریں،امیر جماعت اسلامی نے کہاپٹرولیم لیوی غریب عوام سے وصول کیا جانےوالا ”بھتہ ٹیکس“ ہے،سانحہ پمز پر محض ایک استعفیٰ مسئلے کا حل نہیں،تحریک رکنا ناممکن،کسی کو اٹھانے کا شوق ہے تو پورا کرکے دیکھ لے، اپوزیشن عوامی مسائل پر جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔