کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی”سندھو دیش نامنظور“ کے نعرے لگائے گئے۔
اجلاس مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے شروع ہوا،کارروائی کے آغاز ہی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے سندھو دیش نا منظور کے نعرے لگانے شروع کردیئے،سپیکر نے کہا ایوان میں نظم و ضبط رکھا جائے، اپوزیشن اراکین نے سپیکر کی ہدایت پر کوئی دھیان نہیں دیا اور ایوان میں شور شرابے کا سلسلہ جاری رکھا۔
مسلسل نعرے بازی پرایم کیوایم کے عامر صدیقی نے تحریک التوا پر بات کرنے سے انکار کردیا،سپیکر کومختصر کارروائی کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی کرنا پڑا۔
سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی”سندھو دیش نامنظور“ کے نعرے


















