لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا 6 ستمبر ملکی تاریخ کا سنہری ،یادگار دن،پاک فوج نے جرات و بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں ، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی تاریخ رقم کی،1965کی جنگ میں پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی بھی دیدنی تھا،قوم نے بہادر افواج کے شانہ بشانہ جنگ ستمبر لڑی، جنگ ستمبر کے شہدا،غازی ماتھے کا جھومر ہیں، قوم قربانیوں ،بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہامعرکہ حق کے دوران پاکستانی قوم میں ایک مرتبہ پھر 1965 والا جذبہ حب الوطنی دیکھنے کو ملا،دشمن ذلت آمیز شکست بھول نہیں پایا،شاہینوں نے دشمن کے جدید ترین 8 لڑاکا طیارے گرائے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک فوج قوم کےساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی۔
6 ستمبر سنہری دن، پاک فوج قوم کےساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی،عظمیٰ بخاری


















