مالاکنڈ ،خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں کھربوں کی ٹیکس چوری


پشاور:(بیورورپورٹ)مالاکنڈ ،خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں کھربوں کی ٹیکس چوری ،ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 1120 ارب ٹیکس چوری کی تحقیقات کی جائیں گی ،ایڈیشنل ڈی جی نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دےدی گئی۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈ میٹریل پر 1120 ارب کی مبینہ ٹیکس چوری ہوئی ، 108 کمپنیاں 389 ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار پائیں،خوردنی تیل کی نجی کمپنی کے مالکان ،ایم ڈی کو طلب کرلیا گیا۔