کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے صوبے کو انتظامی طور پر کوئٹہ میں بیٹھ کر ایک اکائی کے طور پر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، صوبے لسانی نہیں ،انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں ،نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے ہوا تو بلوچستان اسمبلی بھی تیار ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کو صوبوں کے قیام پر اعتراض نہیں تاہم صوبوں کی تشکیل انتظامی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔
صوبے کو کوئٹہ میں بیٹھ کر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان


















