بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (مشرق نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔