تمام فریق امن کےلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں،اسحاق ڈار

نیویارک(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے تمام فریق امن کےلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں، اسحاق ڈار نے جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ،ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقاتوں میں مصر، ترکی، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون اجلاس بھی شامل ہے،اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا،دریں اجلاس سے خطاب میںاسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کےساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہابرادر و شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے ،بین الاقوامی قانونی اصولوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ ،دیرپا حل کے فروغ کےلئے کام جاری رکھیں گے، غزہ کی تعمیر نو ،حکمرانی کے انتظامات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار ہو،علاوہ ازیںنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ الطاہر الباعور سے ملاقات کی ،دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے ،تجارتی، تعلیمی و کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا،اسحاق ڈار نے کہا علاقائی چیلنجز کے حل کےلئے مذاکرات ،سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، تمام فریق علاقائی استحکام کےلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔