فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ،علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال


تہران،بیجنگ :(مشرق نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رابطہ ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کافیلڈمارشل عاصم منیرسے ٹیلیفون پررابطہ دورہ چین کے دوران ہوا،علاقائی پیشرفت ،باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں عباس عراقچی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ،تازہ علاقائی صورتحال ،خطے میں ہونےوالی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین کےساتھ ہونےوالے مذاکرات ، مشاورت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاایران چین کےساتھ قائم سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، فیصلے خطے میں مستقبل کے سٹریٹجک توازن کا تعین ،دور رس اثرات مرتب کریں گے۔