کرم،پشاور،مستونگ ،تربت،راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغانستان سے زمینی وفضائی دراندازی ناکام،پاک فوج نے طالبان کے8ڈرونز مار گرائے، بلا اشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش،پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے ملکی فضائی حدود میں چھوڑے گئے 8ڈرونزپاک فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے گرائے،تمام ڈرونز پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان سرحد پر پاک فضائیہ کے زیر نگرانی دفاعی نظام ہمہ وقت تیار و فعال ہے،4 ڈرونز طورخم ،4 کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، ملبہ تحویل میں لے لیا گیا،دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی براہ راست معاونت ،سرپرستی کا ثبوت ہے۔
قبل ازیں کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی،سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار ، پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی ،بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے موثر و منہ توڑ جواب دیا،افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز و دیگر اسلحہ سے بلااشتعال نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانے پر لیا،شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پرحملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا کر2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،تعاقب کے دوران مزید 7 خوارج مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا جوان بھی زخمی ہوگیا،تربت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2دہشتگرد وں کو انجام تک پہنچایا،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 3موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیا گیا۔
افغانستان سے زمینی وفضائی دراندازی ناکام،پاک فوج نے 8ڈرونز مار گرائے



















