سائبر کرائم کرنےوالا کہیں بھی بیٹھا ہو،قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی


لاہور:(سپیشل رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر جرائم کےخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے سائبر کرائم کرنے والا کہیں بھی بیٹھا ہو ،قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

محسن نقوی نے لاہور میں این سی سی آئی اے سینٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،خصوصی اجلاس میںسائبر کرائمز کےخلاف آپریشنز ،تحقیقات کا تفصیلی جائزہ ،آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزیر داخلہ نے زیر التوا مقدمات ،شکایات کا کیس ٹو کیس جائزہ لینے ،غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاشہری کو شکایت درج کرانے کے بعد مہینوں انتظار نہیں کرنا چاہیے،ہر شکایت پر بروقت پیشرفت نظر آنی چاہیے،مالیاتی فراڈ ، جعلی اکاﺅنٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ ،ہراسانی میں ملوث عناصر کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔