نیویارک: (بیورورپورٹ) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے غزہ میں تباہی و بھوک،قتل عام روکاجائے۔
جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہافلسطین کو جنرل اسمبلی میں شرکت سے روکنا ناقابل قبول ،وفد کو روکنا میزبان ملک کی حیثیت سے امریکی ذمہ داریوں سے متصادم ہے، فلسطینی وفد پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں،غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا گیا، علاقے کو تباہی اور بھوک ،جبری بے دخلی کا سامنا ہے۔
فلسطینی صدر نے غزہ کی صورتحال کو نسل کشی کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا اب تک پیشرفت نہیں ہوئی،دو ریاستی حل سب کےلئے امن یقینی بناتا ہے، مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کی روک تھام بھی یقینی بنائی جائے۔
غزہ میں نسل کشی کی جنگ،قتل عام روکاجائے،فلسطینی صدر محمود عباس



















