واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ایران کی 7روزہ جنگ بندی تجویز مسترد ،امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام پھر ٹرمپ سٹریٹ رکھ دیا۔
وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا نومبر میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے،امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا موقف تبدیل بھی ہوسکتا ہے ،ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت ،شدت واضح نہیں۔
دریں اثناامریکی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ٹرمپ سٹریٹ رکھ کرنقشہ جاری کر دیا،پوسٹ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کےلئے 7روزہ منصوبہ پیش کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ۔
جنگ بندی تجویز مسترد ،امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام پھر ٹرمپ سٹریٹ رکھ دیا



















