راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 33خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،اسلحہ، گولہ بارودو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا،کلیئرنس آپریشن مکمل خطرہ ختم ہونے تک جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ 33خوارج جہنم واصل



















