سہیل آفریدی کو بانی،پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے ،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے ،پی ٹی آئی بھی مکمل حمایت کرے گی،بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کےخلاف کوئی پیغام بھیجا نہ ہی عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاسب کو سمجھنا ہوگا حالات خراب کرنے کا وقت نہیں، کوشش کرنی چاہیے ملکی حالات بہتر ہوں،صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔