راولپنڈی،اسلام آباد،کوہاٹ،گوادر:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 13 خوارج کو ہلاک انجام تک پہنچایاگیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کی، مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا عزمِ استحکام کے تحت موثر کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں، امن و سلامتی کو نقصان پہنچانےوالے دہشتگردوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ادھر کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے،ڈی پی او مظہر اقبال کے مطابق شادی پور میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ،بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے،مزید برآںگوادر کے جنت بازار میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے،فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا
خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز، 18 خوارج جہنم واصل



















