پشاور:(بیورورپورٹ) کے پی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کردی گئی۔
سمری میں کہا گیاجنوبی اضلاع، ڈی آئی خان، بنوں ،کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کےلئے 120 فیصد سکیورٹی چیلنج الاونس دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سکیورٹی چیلنج الاونس ،ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سکیورٹی چیلنج الاونس دیا جائے، خیبر پختونخوا پولیس 3دہائیوں سے دہشتگردی کےخلاف برسرپیکار ہے، پولیس کی قربانیوں کے باوجود تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں،خیبر پختونخوا پولیس کے سازوسامان اور آلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
کے پی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری گورنر کو ارسال



















