پمز ہسپتال اب بورڈ آف گورنرز کے تحت کام کرےگا، مدت 3سال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پمز ہسپتال اب بورڈ آف گورنرز کے تحت کام کرےگا، مدت 3سال ہوگی۔

وزیراعظم کی قائم کردہ اصلاحاتی کمیٹی نے سفارش کردی،کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی، طبی ،گورننس نظام میں بہتری اقدامات،اصلاحات کے قانونی ارانتظامی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی سفارشات کے مطابق پمز ہسپتال کیلئے چیف ایگزیکٹو افسر کی مارکیٹ سے تعیناتی ہوسکے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پمز گورننس فریم ورک کا قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا۔