تہران: (مشرق نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے امریکہ ایران کی ناکہ بندی اور دھمکیاں جاری رکھتے ہوئے بیک وقت مذاکرات کی توقع نہیں کرسکتا۔
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہاتمام راستے بند اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرکے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں،کسی معاہدے میں جلد بازی سے داخل نہیں ہونا چاہیے تاہم ایک مرتبہ معاہدہ طے پاجائے تو آخر تک قائم رہنا ضروری ہے، خواہ کسی فریق کو نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ثالثی کی پیشکش پر سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ایران ایک ذرہ افزودہ یورینیم بھی ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دےگاجب تک واشنگٹن اعتماد سازی کےلئے عملی اقدامات نہیں کرتا امریکہ کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ناکہ بندی ،دھمکیوں کےساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،مسعود پزشکیان



















