پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی میںپی ٹی آئی دور حکومت میں 18ارب سے زائد کا مالی سکینڈل، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے،مالی خورد برد ، بے ضابطگیاں خیبرپختو نخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں کی گئیں۔
آڈٹ رپورٹ نے کمپنی کے نظم و نسق ، بدترین انتظامی معاملات پر سنگین سوالات اٹھادئیے،رپورٹ کے آڈٹ پیراز کے مطابق ناقص منصوبہ بندی، بدترین ،کمزور انتظامی معاملات کی وجہ سے خزانے کو 18 ارب 46 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی الاٹ شدہ صنعتی مالکان کو لیز پر دی جانے والی اراضی کی2ارب 8کروڑ 49 لاکھ روپے کی وصولی میں ناکام رہی،2024 میں لیز کےلئے نئی متعارف کردہ تجدید پالیسی کے مطابق کمرشل اراضی معاہدوں کی تجدید نہ کرانے سے خزانے کو62 کروڑ98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، بونیر، مہمند اور جلوزئی میں اراضی واگزار نہ کرانے سے سرکاری خزانے کو ایک ارب7کروڑ74لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔
KP،پی ٹی آئی دور حکومت میں 18ارب سے زائد کا مالی سکینڈل



















