فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا

اسلام آباد: ( )مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا گورنر کے پی نے 160 ارب کا تقاضا کیا وزیراعظم نےفوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشت گردی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

رانا ثنا نے کہا دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائے گی۔

28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ، دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہئے۔