لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فی الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔ نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر ان کے مقدر میں شادی لکھی ہے تو وہ ضرور کریں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں عورت اگر بیوہ یا طلاق یافتہ ہو تو فوری شادی کروا دی جاتی ہے ان کے ہاں عورت کی دس مرتبہ بھی شادی ہوجاتی ہے مگر ہمارے ہاں نکاح کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ نشو نے کہا کہ جب دین اجازت دے رہا ہے تو اگر مقدر میں ہوا تو چوتھی شادی بھی کر کے دکھاو¿ں گی۔
یاد رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970 میں ہوئی جبکہ 1976 میں طلاق ہو گئی جس کے بعد اداکارہ نے 1978 میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو 1982 میں وفات پاگئے۔ 1986 میں نشو بیگم نے ہدایت کار جمال پاشا سے شادی کی جو 2019 میں انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نشو بیگم کی چوتھی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
سینئر اداکارہ نشو چوتھی شادی کا عندیہ



















