لداخ(مشرق نیوز)اداکار سلمان خان نے پوجا پاٹ کیساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا،شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔
تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، پروڈکشن ٹیم ،قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔
2ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے،سلمان خان ،اداکارہ چترانگدا سنگھ ایک ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئیں گے۔
اگرچہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق فلم جنوری یا جون 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
سلمان خان نے پوجا پاٹ کیساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا



















