ممبئی (مشر ق نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کئے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ رجنی کانت کی رہائشگاہ پر حفاظتی جانچ کیلئے پہنچ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو ایسے ہی جعلی بم دھماکوں کی ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ سائبر کرائم ونگ نے ای میل کے ماخذ کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رجنی کانت سمیت بالی ووڈ ستاروں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں



















