لاہور( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے میانوالی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا سخت نوٹس لے لیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی ویڈیومیں پولیس اہلکاروں کو نوجوان فنکار پر تشدد کرتے دیکھا،واقعہ نہایت افسوسناک ،قابل مذمت ہے،فوری و شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور اگر کسی اہلکار کی غفلت یا زیادتی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کےخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا فنکار معاشرے کا حساس ،باوقار طبقہ ہوتے ہیں، تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، پنجاب حکومت فن اور فنکاروں کے احترام و تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔
فنکاروں پر تشدد قبول نہیں، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی‘عظمیٰ بخاری



















