لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونےوالے 11ججز نے حلف اٹھالیا


لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حلف لیا۔

سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، ججز صاحبان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی و صوبائی لاءافسروں، پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے ممبران، لاہور ہائیکورٹ و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں، ہائیکورٹ ، جوڈیشل افسروں، وکلا اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

مستقل ہونے والے ججز میں حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا کاظمی، ملک جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد، چودھری سلطان محمود، تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔