پاکستان سے یکجہتی،دہشتگردی کیخلاف حمایت جاری رکھیں گے،عالمی برادری

اسلام آباد،ریاض،ابوظہبی،انقرہ،لندن :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)عالمی برادری کا پاکستان سے اظہار یکجہتی،دہشتگردی کیخلاف بھرپور حمایت جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشتگردواقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاامریکہ امن و استحکام یقینی بنانے کی پاکستانی کوششوں میں ثابت قدم شراکت دار ہے،بی ایل اے غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ،دہشتگردی کے متاثرین، خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

نیٹلی بیکر نے کہا پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں تشدد ،خوف سے آزاد زندگی گزاریں، مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ، امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا بلوچستان میں دہشتگردوں کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ، پاکستانی فورسز دہشتگردی کا بہترین حکمت عملی کےساتھ مقابلہ کر رہیں، جنگ میں ساتھ ہیں۔

قطر نے کہا ہر قسم کے تشدد، دہشتگردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت ،پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جدوجہد میں پاکستان کےساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے۔