کوئٹہ: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے 145 دہشتگردوں کی لاشیں موجود ،مقابلہ کرتے ہوئے 17سکیورٹی اہلکاروں نے شہادت کارتبہ پایا،افغان سر زمین بھی پاکستان کےخلاف استعمال ہو رہی ہے،ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرنڈر کرنے کو تیار نہیں،حق و باطل کی جنگ ہے، کبھی نہیں ہاریں گے،بلوچستان کو دہشتگردوں کیلئے جہنم بنادیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہابلوچستان کو امن کی طرف لےکر جائیں گے، دہشتگرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ایک دن پہلے آپریشن شروع کیا، بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، دہشتگرد ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،دہشتگردوں کو بلوں سے نکال کر جہنم واصل کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاقومیت نہیں صرف دہشت کی جنگ ہے، دہشتگرد کوئی ایک یونین کونسل تک آزاد نہیں کرسکے، بھارتی ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے،دہشتگرد بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جنگ ایک ہزار سال تک لڑیں گے، بتائیں بلوچستان میں طاقت کا استعمال کب ہوا ، کوئی ایک گاوں یا شہر کا نام بتائیں جس کو خالی کرایا گیا ہو؟،سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، جنگ بھارتی پراکسی سے لڑرہے ہیں،دہشتگردوں نے سب سے پہلے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بنایا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا بچوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کیاگیا، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، حق وباطل کی جنگ پاکستان کبھی نہیں ہارے گا۔
بلوچستان کو دہشتگردوں کیلئے جہنم بنادیں گے،میر سرفراز بگٹی



















