پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑ دی

ممبئی (مشرق نیوز) ہالی ووڈ میں عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی سنیما میں واپسی سے متعلق کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں واپس آ رہی ہوں اور بھارت میں فلم کر رہی ہوں، کیونکہ اگر بھارتی سنیما میں واپسی کا کوئی اور طریقہ ہوتا تو وہ یہی ہو سکتا تھا۔

ڈان اور کرش فلم فرنچائز میں واپسی سے متعلق افواہوں پر سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں ان میں سے کسی کے بارے میں بات کر سکتی ہوں یا نہیں۔

پریانکا چوپڑا کے آئندہ منصوبوں میں ہالی ووڈ فلم ”دی بلف“ شامل ہے، جو 25 فروری 2026 کو ڈیجیٹل ریلیز کیلئے شیڈول ہے، جبکہ فلم وارانسی اگلے سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔