لاہور: (نمائندہ خصوصی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔
راغب نعیمی نے کہا رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے،گندم کا آٹا 300،جو 1100 ،کھجور 1600،کشمش 3800 ،منقیٰ 5400،سرکاری آٹے کے حساب سے200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے،صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔
رواں سال کم ازکم صدقہ فطر وفدیہ300 روپے فی کس مقرر



















