اپوزیشن کاعمران کی صحت معاملے پر احتجاج،سڑکوں پر آنے کی دھمکی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ میں اپوزیشن کا عمران خان کی صحت کے معاملے پر شدید احتجاج،سڑکوں پر آنے کی دھمکی دےدی۔

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی ،ذمہ دار حکومت ہے،معاملات سڑکوں پر نہ لےکر جائیںپھرسینوں پر گولیاں کھائیں گے،جرم کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے، ،معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،جرم کے حق میں عذر لانے والا بھی ظالم ہوگا،قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک جنگل بن جائے گا، تمام دنیا کے سفیروں کو ظلم پر تحریر بھیجیں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ، سپریم کورٹ کے حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کرکے رپورٹ جمع کرائی ،پمز ہسپتال میں مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرایا ۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا صحت وعلاج ہر انسان کا بنیادی حق ،معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں جیل کی تمام سہولتوں کا تفصیلی ذکر موجود ہوناقید تنہائی کے بیانیے کی نفی ہے،سلمان صفدر نے جیل میں 3 گھنٹے سے زائد وقت گزار کر ناشتے، لنچ، میڈیکل سہولتوں ،مشاورت سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

رانا ثنا نے کہا معاملے پر سیاست کرنا مناسب نہیں اگر حکومت یا جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی صحت پر سیاست کرنا جرم ہے تو علاج و قید کے معاملے پر سیاست کرنا بھی جرم ہی سمجھا جانا چاہئے،پمز وفاق کا سب سے بڑا طبی ادارہ اگر ضرورت پڑی تو کسی اور بہتر ڈاکٹر سے بھی معائنہ کرایا جا سکتا ہے۔