اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد جیل منتقلی کا منصوبہ ،وفاقی وزیر داخلہ نے واضح اشارہ دے دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی،2ماہ میں جیل مکمل ہوتے ہی منتقل کردیا جائےگا،جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں،حکومت جیل، میڈیکل و اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے ،تیار کیے ماڈل میںقیدیوں کو صحت، علاج و دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔
محسن نقوی نے کہا نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں جدید و مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے ،مختلف بیماریوں کے علاج کےساتھ خصوصی شعبے بھی موجود ہوں گے،مقصد ہے جیلوں میں قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاج کےلئے بار بار باہر لےجانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
ادھر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ کوشش ، جیل حکام ،حکومت کے کہنے پر پمز میں علاج ہوا، آئندہ بھی ہرممکن علاج کرائیں گے،عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،صرف سیاسی اختلافات ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا پی ٹی آئی نے ہی سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، عمران خان اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں، چیف جسٹس خود کیس کو دیکھ رہے ہیں، جہاں کہیں گے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے گا،حساس معاملہ ،حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے، آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا، بانی کی آنکھ کا ہر ممکن علاج کرائیں گے، احتجاج پارلیمنٹرینزکا حق ہے، کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے ۔
عمران خان کی اسلام آباد جیل منتقلی کامنصوبہ،وفاقی وزیر د اخلہ نے واضح اشارہ دےدیا


















