کراچی:(بیورورپورٹ)آئل ٹینکرالٹنے سے متعدد گاڑیوں میں تصادم،خواتین،بچوں سمیت 13افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔
کاٹھور کے قریب ایم نائن موٹروے پر آئل ٹینکر ویگو ڈالے پر الٹا تو پیچھے سے آنےوالی گاڑیاں آپس میں جاٹکرائیں،کئی افراد پل سے نیچے جاگرے،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں وزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،متعدد افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی،آئل ٹینکرالٹنے سے متعدد گاڑیوں میں تصادم،13افراد جاں بحق



















