اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 5اپریل کو ہوگا،شیڈول کااعلان

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب 5اپریل کو ہوگا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای سی پی کے مطابق انتخاب کےلئے پبلک نوٹس کا اجرا 18فروری کو ہوگا،کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔