وزیراعلیٰ کے خط پر آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے ،منافع میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خط پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مریم نوازکی سفارشات منظور کرلیں ،وفاق ،پنجاب ملکر برآمدی پالیسی پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، صورتحال کی سنگینی و مزید معاشی نقصانات سے بچنے کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی،کمیٹی میں متعلقہ وفاقی وزارتوں ،اداروں کی نمائندگی شامل کی جائے گی تاکہ آلو کی برآمدات میں اضافے کےلئے بھرپور اقدامات کیے جا سکیں۔