اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ،بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کردی،حکومت انسانی ہمدردی ،قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہا صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرے،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، معاملے پر سیاست کی بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیاجائے۔
دریں اثناوزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ماہرین چشم سے کرائیں گے،تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائےگی تاکہ معاملہ شفاف و قانونی دائرے میں رہے،معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کےلئے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
ادھر ذرائع کے مطابق بانی بی ٹی آئی عمران خان کے معانئے کیلئے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا،2رکنی میڈیکل بورڈ میںڈاکٹر امجد ،ندیم قریشی ہیں۔
عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ،طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل


















