نئی دہلی: (مشرق نیوز) غزہ سے اظہار یکجہتی،بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔
بھارت کے اخبار دی وائر میں لکھتے ہوئے اروندھتی رائے نے کہا فیسٹیول کی جیوری کے اراکین کاکہنا فن کو سیاسی نہیں ہونا چاہئے انتہائی حیران کن ہے۔
اروندھتی نے کہاانسانیت کےخلاف جرم پر گفتگو کو بند کرنے کا طریقہ ہے، میں صدمے اور نفرت کا شکار ہوں، فنکاروں، مصنفوں اور فلم سازوں کو جنگ روکنے کےلئے اپنی پوری طاقت استعمال کرنی چاہئے،فلسطینی عوام کی نسل کشی اسرائیلی ریاست کر رہی ہے۔
غزہ سے اظہار یکجہتی، اروندھتی رائے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے دستبردار



















