باجوڑمیں تھانے پر فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

باجوڑ: (مشرق نیوز)باجوڑ میں تھانے پر فائرنگ ،ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں نے حملہ کیا تو پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ، ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگئے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔