عمران خان کو شفاف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،لطیف کھوسہ کاچیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط ،عمران خان کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم ،ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت ،بہتر علاج کی غرض سے الشفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

لطیف کھوسہ نے خط میں مو¿قف اختیار کیا عمران خان کی گرتی صحت اہلخانہ و عوام کےلئے شدید تشویش کا باعث ، بیماری کے دوران بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر طبی معائنہ تو کیا گیا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا،اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنہ کئی خدشات کو جنم دیتا اور طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے بے چینی و شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے،معاملے کا نوٹس لےکر شفاف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔