خیبر میں 3 دہشتگرد جہنم واصل ، 3 اہلکار شہید

پشاور :( ) خیبر میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا ، مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔

ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں3 اہلکار شہید ہوگئے ، مقبول احمد، فدا اور سعید الرحمان شامل ہیں۔