راولپنڈی ( ) باجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے حملہ کیا ، سکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ، 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی ، 11 سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ، کمسن بچی شہید ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
باجوڑ: دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 11 اہلکار شہید


















