رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 5 لاکھ 3529روپے مقرر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر، وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بینکوں کو مراسلہ بھیج دیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا یکم رمضان کو تمام سیونگ اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاﺅنٹس سے کٹوتی کی جائےگی ،کٹوتی کی گئی رقم سٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰة اکاﺅنٹ میں جمع کرائی جائے گی،ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے والے کھاتہ داروں کے اکاونٹس سے مقررہ شرح کے مطابق کٹوتی ہوگی،تمام بینک یکم رمضان کو پبلک ڈیلنگ کی بجائے زکوٰة کٹوتی کے عمل کو یقینی بنائیں گے،شرعی و قانونی استثنیٰ رکھنے والے اکاونٹس مستثنیٰ ہوں گے۔