دنیا بارود کے ڈھیر میں تبدیل،انصاف کے بغیر عالمی امن ممکن نہیں،وزیراعظم

ویانا: (مشرق نیوز)انمول لاہور آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد ،معاہدے پر دستخط کردئیے گئے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات،وزیراعظم نے پاکستان ،آئی اے ای اے کی مضبوط شراکت داری کو سراہا۔

شہبازشریف نے کینسر کی تشخیص و علاج، زراعت، نیوکلیئر پاور جنریشن، صنعتی ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ میں آئی اے ای اے کے کردار کےلئے حمایت کا اعادہ ،پاکستان ،آئی اے ای اے کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نہ صرف آئی اے ای اے تکنیکی تعاون پروگرام سے مستفید بلکہ اپنے ماہرین کی فراہمی ،آئی اے ای اے رکن ممالک کےلئے بین الاقوامی تربیت کے انعقاد کے ذریعے آئی اے ای اے کے کام میں حصہ ڈال رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گروسی نے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں پاکستان کے تجربے ،مہارت ،انجینئرز، سائنسدانوں و تکنیکی ماہرین کے اعلیٰ معیار کا اعتراف کرتے ہوئے کہاجوہری تحفظ و سلامتی کے شعبوں میں آئی اے ای اے کے کام میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں،پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں آئی اے ای اے کے دیگر رکن ممالک کی مدد کےلئے موزوں ملک ہے،مارچ 2026 میں فرانس کے زیر اہتمام نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی فعال شرکت کا منتظر ہوں۔

دریں اثنااقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دنیا بارود کے ڈھیر میں تبدیل ،غیر حل شدہ سیاسی تنازعات سے عالمی بحران مزید شدت اختیار کررہے ہیں، پائیدار ترقی و انصاف کے بغیر عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا،بھارت دریائے سندھ کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے،دنیا کو متعدد بحرانوں کا سامنا ،ماحولیاتی تبدیلی کا سنگین چیلنج درپیش ، بڑھتی آبادی قدرتی وسائل ختم کررہی ،پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے۔

شہبازشریف نے کہا سفارتکاری، بات چیت ،مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے،پائیدار ترقی کو عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہئے ورنہ عالمی امن ہمیشہ کےلئے خواب ہی رہے گا،اقوام متحدہ کو پہلے سے بہت زیادہ مضبوط، مناسب وسائل سے لیس و اصلاح شدہ ادارہ بنایا جائے تاکہ عالمی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر کام کرتا رہے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت ویانا میں بزنس راونڈ ٹیبل ہوئی،آسٹریا کے سرمایہ کاروں ، تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اتفاق کرلیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان ،آسٹریا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و جدت شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط میں وسعت سے باہمی خوشحالی کے نئے در وازے کھلیں گے،حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔