ڈھاکہ :(مشرق نیوز) پاکستان،بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کرلیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمن سے ملاقات کی ،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناوں ، مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور وزیر اعظم طارق رحمن کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے اعادہ کیا پاکستان باہمی احترام، مشترکہ تاریخ و ہم آہنگ معاشی مفادات کی بنیاد پر مضبوط و مستقبل بین شراکت داری کا خواہاں ہے،بنگلہ دیش میں پرامن انتقال اقتدار جمہوری استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
وزیر اعظم طارق رحمن نے پاکستان کی خیرسگالی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری و مستقبل پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماوں نے کہاپاکستان ،بنگلہ دیش نوجوان آبادی رکھنے والی ابھرتی معیشتیں ، مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں ، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کا محرک بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستان،بنگلہ دیش کادوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم



















